Thursday, 27 June 2019, 06:59:20 am
بیرون ملک مقیم پاکستانی آزادکشمیر کی اقتصادی ترقی میں خاطرخواہ کردار ادا کر رہے ہیں،راجہ فاروق
November 16, 2018

آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی آزادکشمیر کی اقتصادی ترقی میں خاطرخواہ کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے لندن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برطانیہ اور یورپی یونین کے دیگر ملکوں میں مقیم کشمیریوں کی طرف سے بھارتی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کرنے اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ان کی کوششوں کو سراہا۔انہوں نے برطانیہ کی کاروباری برادری کو آزادکشمیر میں تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کا یقین دلایا۔راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر میں سمندرپار سے سرمایہ کاری کے تحفظ کیلئے قانون سازی کر رہی ہے۔