Monday, 11 December 2017, 10:13:18 pm

مزید خبریں

 
ذرائع ابلاغ، سول سوسائٹی اور سیاستدان قومی مفادات کے تحفظ کیلئے کردار ادا کریں:مریم
May 11, 2017

اطلاعات و نشریات کی وزیر مملکت مریم اور نگزیب نے ذرائع ابلاغ، سول سوسائٹی اور سیاستدانوں پرزوردیا ہے کہ وہ قومی مفادات کے تحفظ کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

ریڈیو پاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ چینل کے ایک پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو در پیش بیرونی خطرات کیخلاف پوری قوم متحد ہے۔مریم اور نگزیب نے کہا کہ ڈان لیکس کے مسئلے پر ریاستی اداروں کی پختگی اور شعور سے آئین کی بالادستی ثابت ہوگئی ہے، انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوری نظام کے تحفظ کے لئے تمام ریاستی ادارے ہم آہنگی کے ساتھ کام کررہے ہیں۔