Thursday, 25 April 2024, 05:43:23 am
پوری قوم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں متحدہے،مریم اورنگزیب
November 22, 2017

اطلاعات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں نوے فیصد تک کمی ہوئی ہے۔اتوار کی رات ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ملک کی سیکورٹی فورسز اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے دہشتگردی کا ناسور مکمل طور پر ختم کیا جائے گا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز اور شہریوں کی جانب سے دی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ملک اور آئندہ نسلوں کا مستقبل محفوظ ہوگا۔وزیر مملکت نے کہا کہ ملک کا دشمن پارا چنار میں دھماکے کے ذریعے فرقہ وارانہ اختلاف پیدا کرنا چاہتا تھا۔انہوں نے کہا کہ ملک کی سیکورٹی فورسز اور عوام نے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا ہے اور پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی لائحہ عمل کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن بحال کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی لائحہ عمل پر عملدرآمدوفاقی حکومت اور تمام صوبوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.