Thursday, 25 April 2024, 10:49:30 am
پاکستانی نوجوا ن ملک کی اقتصادی ،ثقافتی اور سماجی ترقی میں اہم کرداراداکرسکتے ہیں: ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر اقوام متحدہ
November 22, 2017
 

اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹرنیل بوہنے نے کہاہے کہ پاکستانی نوجوا ن ملک کی اقتصادی ،ثقافتی اور سماجی ترقی میں اہم کرداراداکرسکتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ چینل سے ایک انٹرویو کے دوران کہی۔

Neil Buhne نے کہاکہ نوجوان قیام امن میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں کیونکہ نوجوان افراد نئی سوچ اورنئی صلاحیتوں سے مالامال ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی نوجوان خواتین سازگارماحول ملنے پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواسکتی ہیں۔نیل بوہنے  نے کہاکہ اقوام متحدہ کے ادارے اورتنظیمیں نوجوان پاکستانی خواتین کوصحت اورتعلیم جیسے شعبوں میں شمولیت کاموقع فراہم کررہی ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.