Monday, 11 December 2017, 10:13:29 pm
یونیسیف کی بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کے رجحان کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت
August 02, 2017

بچوں کی ہنگامی امداد کے بارے میں اقوام متحدہ کے عالمی ادارے کی پاکستان میں نمائندہ انجیلا کیرنی نے کہا ہے کہ پاکستان میں44 فیصد بچے خشک دودھ کے استعمال سے سست نشوونما کا شکار ہیں۔

یہ بات انہوں نے ریڈیو پاکستان کے حالات حاضرہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔یونیسف کی نمائندہ برائے پاکستان نے کہا کہ مارکیٹنگ کی عالمی عدالت نے دو سال سے کم عمر بچوں کے لئے خشک دودھ کی تشہیر ممنوع کررکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ یونیسف بچوں کو ان کی زندگی کے ابتدائی چھ تک ماں کا دودھ پلانے کے رجحان کو فروغ دینے کے لئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔انجیلا کیرنی نے تمام شراکت داروں کی طرف سے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔