Tuesday, 23 April 2024, 11:15:37 pm
حکومت اقتصادی ترقی کے حصول کیلئے علاقائی روابط پرتوجہ دے رہی ہے:نفیس ذکریا
May 23, 2017

حکومت اقتصادی ترقی کے حصول کیلئے علاقائی روابط پرتوجہ دے رہی ہے ۔یہ بات دفترخارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے پاکستان ٹیلی ویژن کو ایک انٹرویو میں بتائی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان وسط ایشیائی ملکوں کے ساتھ دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر توجہ مرکوز کررہاہے۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ اسلامی اتحادی فوج کے قیام کامقصد دہشت گردی سے نمٹنا ہے ۔نفیس زکریا نے کہاکہ اسلامی ملکوں کو بھی دہشت گردی کے مسئلے کاسامنا ہے جوعالمی مسئلہ ہے اوراس سے مل کرنمٹاجاناچاہیے۔ایک اور سوال پر انہوں نے کہاکہ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کے مسئلے کاحل اورفلسطین کو آزاد ریاست کے طورپردیکھناچاہتا ہے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.