Thursday, 28 March 2024, 03:30:44 pm
اقتصادی راہداری پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے: مشاہد حسین
October 14, 2017

چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری پاکستانکے روشن مستقبل' اقتصادی سلامتی اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔

ہفتہ کے روز لاہور میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت پاکستان مخالف قوتیں اس منصوبے کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہیں اور پاکستانیوں کو ایٹمی ٹیکنالوجی کے حصول کی طرح اس پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی مخالف قوتوں کو شکست دے گی۔مشاہد حسین نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری اس منصوبے میں بھارتی مداخلت کا واضح ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری پاکستان میں بنیادی ڈھانچے' توانائی منصوبوں' گوادر بندرگاہ اور خصوصی اقتصادی زونز کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔چیئرمین نے کہا کہ آج بائیس ہزار کے قریب پاکستانی طلباء چین کی یونیورسٹیوں میں زیرتعلیم ہیں انہوں نے کہا کہ چین پانچ ہزار پاکستانی طلباء کو وظائف فراہم کررہا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.