Thursday, 25 April 2024, 10:01:30 am
اقتصادی راہدار ی میں نئے منصوبوں کی شمولیت سے پاک چین قتصادی تعاون کو نئی جہت ملے گی :خالد مسعود
September 30, 2016

چین میں پاکستان کے سفیر خالد مسعود نے کہاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہدار ی میں نئے منصوبوں کی شمولیت سے پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعاون کو نئی جہت ملے گی ۔ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کو ایک انٹرویو میں انہوں نے پاک چینمشترکہ تعاون کمیٹی کوانتہائی اہم قرار دیا ۔مسعود خالد نے کہاکہ گذشتہ روز بیجنگ میں ہونے والے اجلاس کے دوران چین پاکستان اقتصادی راہدار ی کے تحت موجودہ اور نئے منصوبوں کا جائزہ لیاگیا ۔انہوں نے کہاکہ راہداری منصوبے میں بنیادی ڈھانچے ، صنعتی ترقی ، توانائی اور دوسرے شعبوں سے متعلق نئے منصوبے شامل کئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ یہ پاکستان کی ترقی کی جانب ایک بڑا قدم ہے اور ان منصوبوں سے پاکستان کے تمام علاقوں کو فائدہ ہوگا ۔پاکستانی سفیر نے کہاکہ سی پیک میں نئے منصوبوں کی شمولیت کے بعد چینی سرمایہ کاری میں اضافے کی توقع ہے ۔انہوں نے کہاکہ صوبائی دارالحکومتوں میں ماس ٹرانزٹ نظام پر عملدر آمد ، مشترکہ تعاون کمیٹی کا ایک بڑا فیصلہ ہے ۔مسعود خالدنے کہاکہ اجلاس میں چاروں صوبوں کی نمائندگی نے ایک اچھا پیغام دیاہے۔انہوں نے کہاکہ اب سی پیک کے تحت ان منصوبوں پر عملدرآمد تیز کیاجائے گا ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.