Thursday, 25 April 2024, 08:33:02 pm
ایس سی او کا سربراہ اجلاس پاکستان کی خارجہ پالیسی کے حوالے سے ایک سنگ میل ہے:نفیس ذکریا
June 05, 2017

دفترخارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا آئندہ سربراہ اجلاس پاکستان کو علاقائی روابط کے اپنے ایجنڈے پر موثر عملدرآمد کیلئے ایک فورم فراہم کرے گا۔آج ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہسربراہ اجلاس پاکستان کی خارجہ پالیسی کے حوالے سے ایک سنگ میل ہے کیونکہ اجلاس میں پاکستان کو تنظیم کی مکمل رکنیت دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سربراہ اجلاس سے رکن ملکوں کو اپنے دوطرفہ اور کثیر الجہتی تعاون کے فروغ دینے کا موقع ملے گا۔ نفیس ذکریا نے کہا کہپاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے تمام رکن ملکوں کے ساتھ اپنے تعلقات مضبوط بنانے کا خواہاں ہے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.