Saturday, 24 October 2020, 07:49:47 pm
سربراہ افغان قومی مصالحتی کونسل کا تمام افغان دھڑوں کے درمیان اتحاد پرزور
October 16, 2020

افغان قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے افغانوں میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد سے ملک میں امن قائم نہیں ہو گا۔

کابل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر طالبان امن کے لئے کوئی حتمی منطقی راستہ قبول نہیں کرتے تو ہم ملک کی خودمختاری اور وقار کا دفاع کرینگے۔