Friday, 26 April 2024, 01:50:44 am
شہیدملت لیاقت علی خان کی 69 ویں برسی
October 16, 2020

پاکستان کے پہلے وزیراعظم شہیدملت لیاقت علی خان کی 69 ویں برسی جمعہ کے روز منائی گئی۔

لیاقت علی خان مشرقی پنجاب کے شہرکرنال میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی بھارت اورآکسفورڈیونیورسٹی برطانیہ سے تعلیم حاصل کی۔انہوں نے قائداعظم محمدعلی جناح کے ساتھ مل کربرصغیرکے مسلمانوں کے لئے ایک الگ وطن کے لئے جدوجہد کی۔لیاقت علی خان کوانیس سواکاون میں آج ہی کے دن راولپنڈی کے کمیٹی باغ میں ایک جلسے کے دوران شہید کردیاگیا۔بعدمیں کمیٹی باغ کانام لیاقت باغ رکھ دیاگیا۔انہیں کراچی میں مزارقائدکے احاطے میں سپردخاک کیاگیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.