Saturday, 24 October 2020, 08:25:39 pm
قومی ٹی ٹونٹی کپ،ناردرن نے خیبرپختونخوا کو 11 رنز سے ہرا دیا
October 16, 2020

راولپنڈی میں کھیلے گئے قومی ٹی ٹونٹی کپ کے 29 ویں میچ میں ناردرن نے خیبرپختونخوا کو 11 رنز سے ہرا دیا۔

ناردرن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کےنقصان پر 144 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں خیبرپختونخوا کی ٹیم  مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنا سکی۔

محمد حارث کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔