Saturday, 24 October 2020, 07:18:40 pm
قومی ٹی ٹونٹی کپ، سدرن پنجاب نے بلوچستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
October 16, 2020

 راولپنڈی میں کھیلے گئے قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ کے میچ میں سدرن پنجاب نے بلوچستان کو 7 وکٹوں سےہرا دیا۔

بلوچستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنائے۔

سدرن پنجاب نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔