Saturday, 24 October 2020, 07:38:44 pm
قومی ٹی ٹونٹی کپ میں آج دومیچ کھیلے جارہے ہیں
October 16, 2020

قومی ٹی ٹونٹی کپ میں آج دومیچ کھیلے جارہے ہیں۔

پہلامیچ سہ پہرتین بجے ناردرن اورخیبرپختونخواکے درمیان کھیلاجائے گا جبکہ شام ساڑھے سات بجے کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں بلوچستان اورسدرن پنجاب کی ٹیمیں مدمقابل ہوںگی۔

رات راولپنڈی میں قومی ٹی ٹونٹی کپ کے ایک میچ میں سدرن پنجاب نے سندھ کی ٹیم کو ستررن سے ہرادیا۔
سدرن پنجاب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورزمیں چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سواکانوے رنزبنائے۔
جواب میں سندھ کی ٹیم سولہ اعشاریہ چاراوورزمیں ایک سواکیس رن بناکرآؤٹ ہوگئی۔