Friday, 29 March 2024, 12:14:17 am
ترک صدر کا روسی ہم منصب کو ٹیلی فون، شمالی حصے میں کارروائی پر تبادلہ خیال
October 16, 2019

فائل فوٹو

ترکی کے صدررجب طیب اردوان اور ان کے روسی ہم منصب ولادی میرپیوٹن نے ٹیلی فون پرگفتگو میں شام کے شمالی حصے میں دہشت گردوں کے خلاف ترکی کی جاری کارروائی سے پیدا ہونے والی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاہے۔

انقرہ میں ترکی کی نظامت مواصلات نے کہاہے کہ دونوں رہنمائوں نے علاقائی امور خصوصاً شام کی تازہ ترین صورتحال پربھی بات چیت کی۔

صدراردوا ن نے کہاکہ شمالی شام میں ترکی کی انسداد دہشت گردی کی کارروائی سے دہشتگردی کے خاتمے کی کوششوں، شام کی علاقائی سا لمیت برقراررکھنے اور شام کے مسئلے کوسیاسی طورپرحل کرنے میں مددملے گی۔

اُدھرترک صدررجب طیب اردوان نے واضح کیاہے کہ ترکی اپنے ارادوں کی تکمیل تک شمالی شام میں کارروائی جاری رکھے گا۔

باکو سے واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انہوں نے امریکی صدر کو بتایاہے کہ ترکی امریکی پابندیوں سے پریشان نہیں ہے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.