Friday, 19 April 2024, 01:00:56 pm
نوابزادہ لیاقت علی خان کی برسی
October 16, 2019

 پاکستان کے پہلے وزیراعظم نوابزادہ لیاقت علی خان کی برسی بدھ کے روز منائی گئی۔

 لیاقت علی خان نے برصغیر کے مسلمانوں کے لئےایک علیحدہ وطن کے حصول کےلئے قائداعظم محمد علی جناح کے ساتھ مل  کر جدوجہد کی۔

 وہ مشرقی پنجاب کے علاقے کرنال میں پیدا ہوئے اور انہوں نے بھارت میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی جس کے بعد انہوں نے برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔

 لیاقت علی خان کو 16 اکتوبر 1951 میں راولپنڈی کے کمپنی باغ میں ایک عوامی جلسے کے دوران شہیدکردیا گیا تھا۔

ان کے انتقال پر انہیں شہید ملت کا لقب دیا گیا۔

 وہ کراچی میں مزار قائد کے احاطے میں دفن ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.