Friday, 29 March 2024, 05:12:37 am
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی ،3 کشمیری نوجوان شہیدکردیئے
October 17, 2019

 مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوج نے آج ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

 تینوں نوجوانوں کو ضلع اسلام آباد کے علاقہ Pazalpora میں بھارتی فوج کے محاصرے اورتلاشی کی کارروائیوں کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا۔

 ادھر مقبوضہ وادی اور جموں کےمسلمان اکثریتی علاقوں میں فوجی محاصرے اور مواصلات کی بندش آج مسلسل تہترویں روز  میں داخل ہوگئی ہے۔

موبائل انٹر نیٹ اور براڈ بینڈ سمیت تقریباً بیس لاکھ پری پیڈ سم کارڈز استعمال کرنے والے موبائل فون مسلسل بند ہیں، سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت بھی معطل ہے جبکہ صرف نجی گاڑیاں اور وہ گاڑیاں چل  رہی ہیں جن کے پاس خصوصی اجازت نامے ہیں۔

 ذرائع ابلاغ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چند ہفتوں میں سرینگر کے مختلف علاقوں میں متعدد نئی چوکیاں قائم کی گئی ہیں۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.