Friday, 15 November 2019, 04:52:46 am
بلوچستان حکومت صوبے کے عوام کو صحت کی جدید سہولیات فراہمی کیلئے کوشاں
October 16, 2019

بلوچستان کی حکومت صوبے کے تمام پسماندہ علاقوں میں غریب عوام کو صحت کی جدید اور بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔صوبائی محکمہ صحت کے حکام نے آج کوئٹہ میں بات چیت کے دوران ریڈیو پاکستان کوئٹہ کو بتایا کہ اس مقصد کیلئے مالی سال 2019-20 کے بجٹ میں 19 ارب روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں۔حکام نے کہا کہ یرقان ، تپ دق، ملیریا اور ایڈز کے امراض کیلئے دو ارب روپے مالیت کی مفت ادویات پورے صوبے کے مستحق مریضوں میں تقسیم کی جائیں گی۔اسی طرح صوبے کے مختلف ہسپتالوں اور صحت یونٹس کیلئے ستر کروڑ روپے مالیت کی جدید مشینری خریدی جائے گی۔