Saturday, 20 April 2024, 07:01:54 am
خوراک کا عالمی دن
October 16, 2018

وراک کا آج عالمی دن منایا جارہا ہے جس کا مقصد بھوک، افلاس اور خوراک کی ناکافی مقدار میں فراہمی سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔

 اس دن کا موضوع ہے‘ہمارے اقدامات ہمارا مستقبل 2030 تک دنیا میں بھوک کا خاتمہ ممکن ہے’’

صدر نے آج خوراک کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں عالمی برادری کے ساتھ قریبی تعاون سے 2030ء تک لوگوں کے لئے خوراک کے تحفظ اور بھوک کا خاتمہ یقینی بنانے کے حکومت کے عزم کو دہرایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اناج میں خودکفیل ہے اور کھانے پینے کی اشیاء ،پھل اور سبزیاں برآمد کر رہا ہے۔

تاہم انہوں نے کہا کہ اشیائے خوردونوش اور اہم زرعی اجناس سمیت زراعت میں تنوع لانے کی اب بھی ضرورت ہے۔

صدر نے کہا کہ حکومت ملک میں کسانوں کی بہتری کے لئے کام کرنے کا عزم رکھتی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.