Wednesday, 24 April 2024, 10:41:25 am
پاکستان میں تیل کی قیمتیں ابھی بھی خطے میں سب سے کم ہیں،وزیراطلاعات
September 16, 2021

اطلاعات و نشریات کے وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پاکستان میں تیل کی قیمتیں ابھی بھی خطے میں سب سے کم ہیں۔آج اپنے متعدد ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک تیل درآمد کرتا ہے۔ تاہم عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے سے یہاں بھی قیمتیں بڑھیں گی۔ دوسری برآمدات کے لئے بھی یہی اصول ہے۔انہوں نے کہا کہ حقیقی کامیابی یہ ہے کہ ہماری آبادی کے 75 فیصد حصے کی آمدن میں بھی نمایاں طور پر اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ تعمیرات اور صنعتوں سے وابستہ لاکھوں افراد کی آمدن میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.