Thursday, 28 March 2024, 01:52:11 pm
وزیراعظم کی تاجک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
September 16, 2021

وزیراعظم عمران خان نے تاجک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے انھیں مکمل معاونت کا یقین دلایا ہے ۔

آج (جمعرات)دوشنبے میں پاک تاجک بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اضافی تجارت سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہوگا ۔انہوں نے کہا ہماری موجودہ آٹھ کروڑ ڈالر کی تجارت بہت محدود ہے اور اسے بڑھانے کی وسیع گنجائش موجود ہے ۔انہوں نے کہا پاکستان تئیس کروڑ افراد کی بڑی منڈی ہے ۔وزیراعظم نے کہاکہ اس بزنس فورم کا مقصد پاکستان اور تاجکستان کی تاجر برادریوں میں روابط قائم کرنا ہے انہوں نے کہا انہوں نے کہا پاکستان سے 67 کمپنیاں اس فورم میں شریک ہیں۔عمران خان نے کہاکہ کاسا 1000 منصوبے پر عمل درآمد تیز کیاجائے گا تاکہ ہم تاجکستان کی صاف اور سستی توانائی سے استفادہ کرسکیں۔وزیراعظم نے زوردے کر کہاکہ افغانستان میں امن پاکستان اور تاجکستان کے درمیان بہتر روابط اور تجارت کیلئے ضروری ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اورتاجکستان افغانستان میں امن اور شمولیتی حکومت کیلئے ہرممکن کوششیں کررہے ہیں۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.