Thursday, 28 October 2021, 12:17:46 pm
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
September 16, 2021

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے جو گزشتہ رات بارہ بجے سے نافذالعمل ہیں۔خزانہ ڈویژن کی طرف سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق پٹرول کی قیمت میں پانچ روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت123 روپے30 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے ایک پیسہ اضافہ کیا گیا اور اس کی نئی قیمت120 روپے چار پیسے ہو گئی ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت پانچ روپے46پیسے بڑھائی گئی ہے اور اس کی نئی قیمت92 روپے26 پیسے ہو گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے92پیسے تک اضافہ کیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت90 روپے 69 پیسے ہو گئی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.