Thursday, 18 April 2024, 04:02:49 pm
غیرملکی سرمایہ کاروں کو مکمل معاونت اور سہولت فراہم کی گئی ہے: وزیر خزانہ
September 16, 2021

وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہاہے کہ پاکستان کی سرمایہ کاری پالیسی میں غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری کی ترغیب اوربیرونی سرمایہ کاروں کے لئے مکمل معاونت اورسہولت فراہم کی گئی ہے۔اسلام آباد میں جرمن سفیر Bernhard Schlagheckکے ہمراہ جرمنی کے کاروباری افراد کے وفد کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے جرمن سرمایہ کاروں اور تاجروں پر زوردیا کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان کاروباری اورمعاشی روابط کے فروغ میں اپناکردار اداکریں۔وزیرخزانہ نے کہاکہ پاکستان کی معیشت بحالی کے بعداب شرح نمومیں اضافے کی جانب رواں دواں ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت زرعی پیداوارمیں اضافے کے لئے زرعی اصلاحاتی منصوبہ شروع کررہی ہے۔وزیرخزانہ نے کہاکہ خصوصی اقتصادی زونز میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کے لئے پرکشش مراعات دی گئی ہیں اورجرمن سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ان زونز میں سرمایہ کاری کریں تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے حجم میں اضافہ کیاجاسکے۔انہوں نے جرمنی کی کمپنیوں کو دعوت دی کہ وہ پاکستان کواپنابرآمدی مرکزبنانے کے لئے ملک میں دستیاب وافراورباصلاحیت افرادی قوت سے فائدہ اٹھائیں۔جرمن سرمایہ کاروں کایہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی سترہویں سالگرہ کے موقع پرکیاجارہاہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.