Thursday, 28 October 2021, 01:30:51 pm
ایف بی آر اشیاء کی قیمتوں میں استحکام یقینی بنانے کیلئے حکمت عملی وضع کرے:شوکت ترین
September 16, 2021

وزیرخزانہ شوکت ترین نے چیئرمین ایف بی آرکوہدایت کی ہے کہ ملک میں گھی اورخوردنی آئل کی قیمتوں میں استحکام یقینی بنانے کے لئے حکمت عملی وضع کی جائے۔اسلام آباد میں قیمتوں پرنظررکھنے والی قومی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عالمی مارکیٹ میں خوردنی تیل کی قیمتوں میں عدم استحکام سے ملک میں گھی کی مقامی قیمتوں میں اضافہ ہواہے۔قومی کمیٹی نے صوبائی چیف سیکرٹریوں کو ہدایت کی کہ ملک میں مناسب نرخوں پر گندم کی ترسیل یقینی بنانے کے لئے انیس سوپچاس روپے فی چالیس کلوگرام کی قیمت پرگندم کی یومیہ فراہمی جاری رکھی جائے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.