Friday, 29 March 2024, 01:34:24 am
افغانستان میں دیرپا امن پاکستان اور امریکہ کا مشترکہ مقصد ہے،ترجمان دفتر خارجہ
September 16, 2021

دفترخارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ افغانستان میں دیرپا امن پاکستان اورامریکہ کا مشترکہ مقصد ہے اورپاکستان امریکہ کے ساتھ تعمیری تعلقات قائم کرنے کیلئے پرعزم ہے ۔

انہوں نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان نے غیرملکیوں ، بین الاقوامی صحافیوں اور افغانستان سے دیگر لوگوں کے انخلاء میں تعاون کیا ۔انہوں نے کہاکہ امریکہ سمیت عالمی برادری کی طرف سے پاکستان کے مثبت کردارکا اعتراف کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے افغانستان میں القاعدہ کی اہم قیادت کو کمزور کرنے کیلئے امریکہ کی مدد میں اہم کردارادا کیا تاہم ،ہم نے بیک وقت یہ موقف اختیار کیا کہ افغانستان میں تنازعے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے اور جنگ سے متاثر ہ ملک میں دیرپا امن کیلئے سیاسی حل ہی واحد راستہ ہے ۔دفترخارجہ کے ترجمان نے کہاکہ افغانستان کے حوالے سے کانگریس کے اجلاس کے دوران امریکی وزیرخارجہ انتونی بلنکن اوربعض امریکی قانون سازوں کے کچھ بیانات حالیہ برسوں میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان قریبی تعاون سے مطابقت نہیں رکھتے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے بھرپور عزم کے ساتھ افغان امن عمل میں موثر سہولت کاری کی ۔بھارت میں ایٹمی مواد کی تجارت کے حوالے سے ایک اور سوال کے جواب میں عاصم افتخار نے کہاکہ یہ دنیا کی امن وسلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات کو روکنے اوران پرقابوپانے کے حوالے سے بھارت کی ادارہ جاتی عدم صلاحیت بھی بے نقاب ہوچکی ہے اورعالمی برادری اورمتعلقہ اداروں کو اس اقدام کا نوٹس لیناچاہیے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.