Friday, 29 March 2024, 11:26:42 am
عالمی برادری افغانستان کو بحران میں اکیلا نہ چھوڑے،صدر
September 16, 2021

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بحران میں افغانستان کو تنہا نہ چھوڑیں۔

وہ آج(جمعرات) اسلام آباد میں پناہ گزینوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر Filippo Grandi سے گفتگو کررہے تھے۔صدر نے ہائی کمشنر کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں فروغ امن اور تعمیر نو میں مرکزی کردار اد اکیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس نے گزشتہ چار دھائیوں سے 35لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کی ہے۔ہائی کمشنر نے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کرنے اور افغانستان میں انسانی امداد بھیجنے پر پاکستان کے کردار کو سراہا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.