Tuesday, 22 September 2020, 09:00:48 am
پاکستان ہمسایہ ممالک کیساتھ پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے، سیکرٹری اطلاعات
September 16, 2020

مقررین نے پینل مباحثے میں کہا ہے کہ بھارت کی بالادستی کی خارجہ پالیسی خطے اور دیگر ممالک کیلئے سنگین خطرہ ہے۔
علاقائی اور عالمی تناظر میں بھارت کی خارجہ پالیسی کی Decoding کے بارے میں پینل مباحثہ بدھ کے روز اسلام آباد میں ہوا جس کا اہتمام وزارت اطلاعات و نشریات نے کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہندوتوا سوچ، بالادستی کے عزائم اور ملکی سیاست بھارت کی خارجہ پالیسی کے بڑے عوامل ہیں۔
سیکرٹری اطلاعات اکبر درانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے، شملہ معاہدے اور 2003ء کے جنگ بندی معاہدوں کی خلاف ورزی کر کے اپنی بالادستی کی پالیسی کے تحت ایک خطرناک کھیل کھیل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ دنیا بھارت کے جارحیت پر مبنی اور غیرذمہ دارانہ رویے کا نوٹس لے جس سے علاقائی اور عالمی سطح پر عدم استحکام اور پرامن بقائے باہمی کے لئے خطرات پیدا ہوںگے۔
سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے۔