Wednesday, 23 September 2020, 02:10:09 am
پاکستان، چین تعلقات قیادت کے ویژن کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں، چینی سفیر
September 16, 2020

چین کے سفیر یاؤ جنگ نے وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

اس موقع پر چینی سفیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین تعلقات قیادت کے وژن کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں۔
شبلی فراز نے کہا کہ ثقافتی سفارتکاری عوامی روابط کے فروغ ایک دوسرے کی اقدار اور روایات کو سمجھنے میں انتہائی اہم ہے۔
سفیر یاؤ جنگ نے کہا کہ چین زرعی شعبے کی بہتری کیلئے تجاویز کے حصول کیلئے ایک زرعی ماہرین کا ایک گروپ پاکستان بھیجے گا۔