Tuesday, 22 September 2020, 10:43:03 am
وزیراعظم کی شعبہ توانائی میں اعانت کے نظام میں اصلاحات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت
September 16, 2020

توانائی کے شعبہ سے متعلقہ اصلاحات کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے توانائی کے شعبے میں اعانت کے نظام میں اصلاحات کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی تاکہ مستحقین اور غریب افراد کو شفاف اور منظم طریقے سے معاونت فراہم کی جا سکے۔ 

انہوں نے کہا کہ حکومت اعانت کے نظام کو شفاف بنانے کے حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے ۔
وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ پاور سیکٹر سے متعلقہ معاملات پر عوام کو باقاعدگی سے آگاہ کیا جائے۔