Saturday, 20 April 2024, 03:17:55 am
وزیر اعظم کو بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات پر گہری تشویش
September 16, 2020

وزیراعظم عمران خان نے موٹروے زیادتی کیس کومنطقی انجام تک پہنچانے اورمجرموں کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میںلانے کا عزم ظاہرکیاہے۔

انہوں نے اس عزم کااظہارپنجاب میں امن عامہ کی صورتحال،اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور ان کی قیمتوں اورفلاحی منصوبوں کے بارے میں لا ہورمیںایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے بچوں اورخواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات پرگہری تشویش کااظہارکیا۔

اجلاس میں جہاں حالیہ موٹروے زیادتی کیس پرپیشرفت کے بارے میں شرکاء کو بریف کیاگیا وہاں پورے ملک میں ایک ہی ہنگامی نمبرمتعارف کرانے  کے ساتھ جرائم کاایک مرکزی ڈیٹابیس قائم کرنے پربھی غورکیاگیا۔

وزیراعظم نے منشیات فروشوں اورزمینوں پرقبضہ مافیاکے خلاف سخت کارروائی شروع کرنے کا حکم دیا۔

عمران خان نے صوبائی انتظامیہ کواشیائے ضروریہ خصوصاً گندم کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ضروریات کے مطابق مزیدپناہ گاہیں اورلنگرخانے قائم کئے جائیں ۔ انہوں نے کہاکہ مقامی سطح پر انصاف ،تعلیم اورصحت کی سہولیات کی فراہمی، لوگوں کو بااختیار بنانے اور انہیں نمائندگی دینے سے بہترنظم ونسق اورعوامی خدمات کو یقینی بنایاجاسکتاہے۔

وزیراعظم نے واضح کیاکہ فلاحی ریاست کی جانب پیش قدمی ہی قوم کی خوشحالی کاسفرہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.