Tuesday, 22 September 2020, 09:46:26 am
نوجوانوں کو ترقیاتی ہنر کے مواقع فراہم کئے جائیں گے، عثمان ڈار
September 16, 2020

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ پانچ لاکھ نوجوانوں کو پانچ سال کے دوران تکنیکی تعلیم اور ترقیاتی ہنر کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔

بدھ کے روز اسلام آباد میں ''کامیاب جوان پروگرام'' کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے نوجوان خواتین سے کہا کہ وہ اس پروگرام سے مستفید ہوں جس کے لئے حکومت نے ایک کھرب کے فنڈز میں سے 25 ارب روپے نوجوان خواتین کیلئے مختص کئے ہیں۔
معاون خصوصی نے کہا کہ نوجوانوں کو قرض کے حصول کیلئے www.kamyabjawan.gov.pk پر درخواست دینی چاہئے تاکہ وہ اپنی کاروباری صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکیں۔