Tuesday, 23 April 2024, 11:48:03 am
قومی اسمبلی:انسداددہشتگردی تیسرے ترمیمی بل2020 پربحث کےحوالےسےتحریک منظور
September 16, 2020

قومی اسمبلی نےجس کا اجلاس آج  اسلام آباد میں پھر شروع ہوا، انسداد دہشت گردی تیسرے ترمیمی بل دوہزار بیس   کو بحث اور منظوری کے لئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کرنے کے حوالے سے ایک تحریک منظور کی۔

پارلیمانی امور کے مشیر بابر اعوان نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے حزب اختلاف کے ارکان پر زور دیا کہ ایوان کو آئین کے قواعد وضوابط کے مطابق چلنے دیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی شخص کو ایوان کی کارروائی کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

 بابر اعوان نے یہ بات کورم کے معاملے پر حکومتی بنچوں کے ساتھ سخت جملوں کے تبادلے کےبعد حزب اختلاف کی جماعتوں کے ایوان سے واک آوٹ کے بعد کہی۔

 ایوان کا اجلاس اب کل صبح گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.