Friday, 30 October 2020, 12:38:17 am
حکومت صوبے کے قبائلی اضلاع میں سماجی اور معاشی ترقی کیلئے پرعزم ہے ، محمود خان
September 16, 2020

فائل فوٹو

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ حکومت صوبے کے قبائلی اضلاع میں سماجی اور معاشی ترقی کیلئے پرعزم ہے ۔

بدھ کے روزچار سدہ میں ریسکیو 1122 کے کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے ریسکیو 1122 کی خدمات جوڈیشل نظام میں توسیع کے ساتھ لیویز کو ریگولر پولیس فورس میں تبدیل کیا ہے ۔
رشکئی اقتصادی زون کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے کہاکہ منصوبے سے صوبے کے نوجوانوں کیلیء روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے ۔
اس موقع پر گیارہ سو کیڈٹس پاس آؤٹ ہوئے جنھیں قبائلی اضلاع میں تعینات کیاجائے گا ۔