Friday, 19 April 2024, 03:40:07 pm
حکومت ریڈیو پاکستان اورپی ٹی وی کےذریعےعلاقائی زبانوں،ثقافت اورروایات کےفروغ پرتوجہ دے رہی ہے:وزیراطلاعات
September 16, 2020

پارلیمانی امور کے بارے میں وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ حکومت اسلام کے فروغ کےلئے دینی مدارس کے ڈھانچے کومستحکم بنانے پر یقین رکھتی ہے۔

 ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں  انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان بھر میں دینی مدارس کی انتظامیہ کے ساتھ رابطے مکمل کرلئے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے منشور پر دستخط کرنے کی حیثیت سے پاکستان نے اقوام متحدہ کی جانب سے نامزد کئے گئےاداروں کی املاک کو منجمد کردیا ہے اور ایک ذمہ دار رکن کے طور پر پاکستان نے مکمل جائزہ لینے کے بعد اقوام متحدہ کی ہدایات پر عمل کیا ہے۔

 وزیر مملکت نے ایوان کو بتایا کہ ملک میں بعض عالمی غیر سرکاری تنظیموں کو بھی شرائط پوری نہ کرنے پر بند کیاگیا ہے۔

 ایک اور سوال کےجواب میں علی محمد خان نے کہا کہ اسلام آباد کا ماسٹر پلان کو اگلے سال حتمی شکل دئیے جانے کی توقع ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ملک میں سرسبز علاقوں کو تحفظ دینے کےلئے بلند و بالا عمارتوں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے جو اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ وفاقی کابینہ نے دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے میں گرین بیلٹ پر جیل کی تعمیر سے روک دیا ہے۔

اطلاعات و نشریات کے وزیر شبلی فراز نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی وژن کے ذریعے علاقائی زبانوں ، ثقافت اور روایات کے فروغ پر توجہ دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ پاکستان کی اپنی ثقافت اور مذہبی روایات پر مبنی پروگرام وضع کرنے پرزور دیا۔

 انہوں نے پاکستان کے ثقافتی ورثے کو اجاگر کرتے ہوئے بھارتی اور دوسرے ملکوں کی ثقافت کو ترک کرنے کی ضرورت پرزور دیا۔

 سینٹ میں کوآپریٹو سوسائٹیز ترمیمی بل دوہزار بیس کی بھی منظوری دی گئی۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کی جانب سے پیش کئے گئے اس بل کا بنیادی مقصد دہشت گردی کی مالی معاونت کو روکنا ہے۔

ایوان نے انسداد دہشت گردی تیسرا ترمیمی بل دوہزار بیس واضح اکثریت سے مسترد کردیا۔

 ایوان کا اجلاس اب جمعہ کی صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.