Tuesday, 22 September 2020, 08:46:50 am
بھارت سرحد پر کشیدگی ختم کرے اور کسی بھی مہم جوئی سے باز رہے،چین
September 16, 2020

فائل فوٹو

چین نے بھارت کو خبردار کیاہے کہ وہ زمین پر کسی بھی مہم جوئی کو ترک کرکے کشیدہ صورتحال کو معمول پر لانے کیلئے درست اقدامات کرے۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان Wang Wenbin نے آج(بدھ) بیجنگ میں معمول کی بریفنگ کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ غلطیوں کی تلافی کرنا بھارت کیلئے ناگزیر ہے۔
انہوں نے لداخ میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر بھارت کے ساتھ موجودہ تنازعے پر چینی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اس تنازعے پر چین کا موقف واضح اور ثابت قدم ہے۔