Friday, 19 April 2024, 03:24:24 pm
بھارت اپنےجارحانہ طرز عمل کی وجہ سے عالمی فورموں میں اپنی ساکھ کھو رہا ہے: وزیر خارجہ
September 16, 2020

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے  کہا ہے کہ بھارت اپنے جارحانہ طرز عمل کی وجہ سے عالمی فورموں میں اپنی ساکھ کھو رہا ہے۔

 ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے قومی سلامتی کے مشیروں کے گزشتہ روز کے اجلاس میں پاکستان کے سیاسی نقشے پر بھارتی اعتراض مسترد کردیا گیا جس سے بھارت کی رسوائی ہوئی۔

 وزیرخارجہ نے کہا کہ روس نے بھی اجلاس کے میزبان کی حیثیت سے بھارت کے موقف کو تسلیم نہیں کیا۔

 انہوں نےکہا کہ بھارت نے دوطرفہ مسئلے کو اٹھا کر شنگھائی تعاون تنظیم کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی۔

 شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کےغیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر عالمی مسلمہ متنازعہ علاقہ  ہے اور اس مسئلے پر اقوام متحدہ کی قراردادیں بھی موجود ہیں۔

 وزیر خارجہ نے کہا کہ چین نے لداخ سے متعلق معاملات مذاکرات سے حل کرنے کی بھارت کو بار بار پیشکش کی لیکن بھارت نے جارحانہ رویہ اختیار کیا اور پھر رسوائی کا سامنا کرنا پڑا، انہوں نے کہا کہ چین نے بھارتی جارحیت کا جواب دیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.