Thursday, 18 April 2024, 05:45:47 pm
ای سی سی کی معذورافرادکی سکیم کےتحت بغیرکسٹم ڈیوٹی کاروں کی درآمدکےلئےترامیم کی منظوری
September 16, 2020

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے معذور افرادکی سکیم کے تحت بغیر کسٹم ڈیوٹی کاریں درآمد کرنے کےلئے ترامیم کی منظوری دی ہے۔

 ای سی سی کا اجلاس آج اسلام آباد میں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہوا۔

 نئی ترامیم کے تحت گاڑی درآمد کرنے والے شخص کی آمدن کی حد موجودہ بیس ہزار سے ایک لاکھ روپے ماہانہ سے بڑھا کر ایک لاکھ سےدولاکھ روپے ماہانہ کی گئی ہے۔

 اگر کوئی شخص مقامی طور پر تیار کردہ گاڑی نہیں خرید سکتا تو اسے گاڑی درآمد کرنے کی اجازت ہوگی تاہم وہ گزشتہ دس سال سےقومی ٹیکس نمبر سرٹیفکیٹ کا حامل ہو اور جمع کرائے گئے سالانہ ٹیکس گوشوارے جمع کراتا ہو۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.