Friday, 18 October 2019, 11:12:19 am
وزیراعلی کا قبائلی اضلاع میں بھرتی کے عمل میں تاخیر پراظہار تشویش
September 16, 2019

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے قبائلی اضلاع میں بھرتی کے عمل میں تاخیر پرتشویش کا اظہارکیا ہے ۔انہوں نے پیر کے روز پشاور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہنگامی بنیادوں پر ڈاکٹروں اور اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کی ہدایت کی ۔وزیراعلی نے ہسپتالوں اورکالجوں کی تعمیر شدہ عمارتیں جلد فعال کرنے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے کہا قبائلی اضلاع میں پانچ لاکھ افراد کو صحت انصاف کارڈ دئیے گئے ہیں ۔محمود خان نے کہاکہ جنوبی وزیرستان میں تقریباً سو کلومیٹر طویل سڑک پر تعمیر کی جائے گی ۔