Saturday, 20 April 2024, 01:29:11 pm
مقبوضہ کشمیرمیں مسلسل 43 ویں روز فوجی محاصرہ
September 16, 2019

مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 43 ویں روز فوجی محاصرے اورمواصلاتی نظام کی معطلی کے باعث وادی کشمیر اور جموں ریجن کے علاقوں میں تعلیم و تدریس کا سلسلہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔

 حکام کی جانب سے دسویں جماعت تک سکولوں کو دوبارہ کھولا گیا ہے تاہم سکولوں میں بچوں کی حاضری نہ ہونے کے برابر ہے والدین بچوں کو سکول بھیجنے سے ہچکچارہے ہیں کیونکہ وہ موبائل فون، لینڈ لائن اور انٹر نیٹ سروس معطلی کے باعث بچوں سے رابطہ نہیں کرسکتے۔

 کرفیو اور دیگر پابندیوں کے باعث بحرانی کیفیت پیدا ہوگئی ہے اور روز مرہ اشیا ضروریہ کی قلت سے واد ی کشمیر کے رہائشیوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

 ادھر جموں کے علاقے سے جماعت اسلامی کے ممتاز رہنما ماسٹر غلام نبی Gundanaبھارتی پنجاب کے شہر لدھیانہ میں انتقال کرگئے ہیں۔

Gundana جن کی عمر 89 برس تھی گزشتہ کچھ عرصہ سے علیل تھے۔

 بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی پر پابندی عائد کرنےکے بعد ان کی املاک ضبط کرلی گئی جبکہ جموں میں ان کے بنک اکاونٹس منجمد کردیےگئے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.