Friday, 18 October 2019, 11:55:01 am
کوئٹہ میں کینسر ہسپتال کے تعمیراتی کام کا آغاز
September 16, 2019

بلوچستان حکومت نے شیخ زید ہسپتال کوئٹہ میں پہلے کینسر ہسپتال کے تعمیراتی کام کا آغاز کردیا ہے۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہاکہ یہ منصوبہ عوام کے مطالبے پرشروع کیاگیا جس سے کینسر کے مریضوں کو سہولت حاصل ہوگی۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے منصوبے کیلئے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام میں ایک ارب روپے مختص کئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے بھی اس کینسر ہسپتال کیلئے بھی اپنا تعاون فراہم کرنے کا وعدہ کررکھا ہے۔