Saturday, 20 April 2024, 11:38:03 am
مشترکہ حریت قیادت کی کشمیریوں کےقتل عام کےخلاف پیرکومکمل ہڑتال کرنے کی اپیل
September 17, 2018

 مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے بھارتی فوج کی طرف سے کلگام اور اسلام آباد کے اضلاع میں ہلاکتوں کو بد ترین ریاستی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے ان کی شدید مذمت کی ہے۔

 جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یٰسین ملک نے سری نگر میں ایک بیان میں کہا کہ ہندواڑا سے سوپور اور بانڈی پورہ سے سرینگر، قاضی گنڈا اور کلگام بھارتی فوج کے ظلم و ستم کی وجہ سے کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔

ادھر میرواعظ عمر فاروق کی قیادت میں حریت فورم کے ترجمان نے سرینگر میں ایک بیان میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران بھارتی فوج کی طرف سے شہید کئےگئے کشمیری نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

 انہوں نے ضلع اسلام آباد کے علاقے Anchioora کے شہری روف احمد کے قتل کی مذمت کی جسے مظاہروں میں فوج نے کارروائی کرکے شہید کیا تھا۔

سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور یٰسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے کشمیریوں کے قتل عام اور ان پر طاقت کے اندھا دھند استعمال کے خلاف کل مکمل ہڑتال کرنے کی اپیل کی ہے۔

 انہوں نے یہ اپیل سری نگر میں ایک بیان میں کی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.