Thursday, 22 October 2020, 02:07:49 pm

مزید خبریں

 
وزیراعلیٰ کی جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت
August 16, 2020

گلگت بلتستان کے نگران وزیراعلی میرافضل خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں۔

استور کے علاقے BONJI میں معلق پل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نوتعمیر شدہ پل سے BONJI کے عوام کو درپیش مسائل حل ہوںگے۔
وزیراعلی نے BONJI ہائی سکول کا دورہ بھی کیا ۔
اس موقع پر انہوں نے محکمہ تعلیم کے حکام کوہدایت کی کہ وہ گلگت بلتستان میں شرح خواندگی میں اضافے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں۔