Thursday, 28 March 2024, 02:58:11 pm
بھارتی فورسز بچوں کو گرفتار اور خواتین اور لڑکیوں کو ہراساں کررہی ہیں،رپورٹ
August 16, 2019

 مقبوضہ کشمیر میں نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہونے کے دوران  بھارتی فورسز بچوں کو گرفتار اور خواتین اور لڑکیوں کو ہراساں کررہی ہیں۔

 بھارت کے معاشی ماہرین اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی محصور کشمیر کے عنوان سے رپورٹ کے مطابق بھارتی پولیس،فوج اور نیم فوجی اہلکاروں نے علاقے میں سینکڑوں گھروں پر چھاپے مارے اور سکول کے بچوں اور نوجوانوں کو زبردستی ان کے گھروں سے حراست میں لے لیا۔

رپورٹ میں کہاگیا کہ سکیورٹی اہلکاروں نے چھاپوں کے دوران خواتین اور لڑکیوں کو ہراساں بھی کیا۔

 رپورٹ میں مزید کہاگیا ہے کہ بھارتی فورسز شہریوں کے خلاف چھرے والی بندوق کا بےدریغ استعمال کررہی ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.