Friday, 29 March 2024, 03:21:10 am
بھارت کو شدید اندرونی دباؤ کا سامنا ہے، ڈاکٹر محمد فیصل
August 16, 2019

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارت کو اپنے ملک کے اندر سے اٹھنے والی آوازوں کی وجہ سے شدید اندرونی دباؤ کا سامنا ہے۔

ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کیلئے بہتر یہ ہے کہ وہ صورتحال پر عقلمندی سے غور اور کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں کا احترام کرے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے کئے جانے والے مظالم پر سخت تشویش ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.