Saturday, 20 April 2024, 04:18:38 am
علیم ڈا ر نے سب سے زیادہ کرکٹ ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کاعالمی ریکارڈ برابرکردیا
August 16, 2019

پاکستان کے بین الاقوامی امپائرعلیم ڈا ر نے سب سے زیادہ کرکٹ ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کاعالمی ریکارڈ برابرکردیاہے۔

پاکستانی امپائرنے لارڈز میں انگلینڈ اورآسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں امپائرنگ کے دوران ویسٹ انڈیز کے امپائرسٹیوبکنرکاایک سواٹھائیس ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کاریکارڈبرابرکیا۔

علیم ڈارنے اکتوبر دوہزارتین میں ڈھاکہ میں بنگلہ دیش اورانگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میں امپائرنگ سے اپنے کیریئرکاآغازکیا۔ انہوں نے اب تک مجموعی طورپر تین سوچھہترمیچوں میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے علیم ڈارکواس نمایاں کامیابی کے حصول پرمبارکباددی ہے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.