Saturday, 20 April 2024, 07:04:50 pm
روس چین کےساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینےکےلئےتیارہے:روس
August 16, 2018

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے اور بین الاقوامی اور علاقائی امور کے بارے میں روابط بڑھانے کےلئے تیار ہے۔

 انہوں نے یہ بات سوچی میں چین کی کیمونسٹ پارٹی کے پو لیٹیکل بیورو کے ارکان کے ساتھ ملاقات میں کہی۔

صدر پیوٹن نےکہا کہ وہ اور چین کے صدر شی جن پنگ گزشتہ ماہ جنوبی افریقہ میں بریکس سربراہ اجلاس کے موقع پر ایک نئے اور اہم اتفاق رائے پر پہنچے ہیں کہ روس اور چین کے درمیان تعلقات نہ صرف دونوں ملکوں بلکہ دنیا بھر کے لئے اہم ہیں۔

 صدر پیوٹن نے کہا کہ وہ صدر شی جن پنگ سے دوبارہ ملاقات کے خواہاں ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.