Saturday, 17 November 2018, 05:01:18 am
مراد شاہ سندھ، محمود خان خیبر پختونخوا کے قائد ایوان منتخب
August 16, 2018

پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سید مراد علی شاہ سندھ اسمبلی میں قائد ایوان منتخب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے ستانوے ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے حریف شہریار مہر کو اکسٹھ ووٹ ملے، مشترکہ حزب اختلاف نے شہریار مہر کو اپنا امیدوار نامزد  کیا تھا۔ 

 پاکستان تحریک انصاف کے محمود خان خیبرپختونخوا اسمبلی میں نئے قائد ایوان منتخب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے 77 ووٹ لئے جبکہ ان کے مد مقابل متحدہ مجلس عمل کے میاں نثار گل نے تینتیس ووٹ حاصل کئے۔ محمود خان کا تعلق سوات کے علاقے مٹہ سے ہے۔ حلف اٹھانے کے بعد وہ مالاکنڈ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے پہلے وزیر اعلی ہوں گے۔