Saturday, 17 November 2018, 05:38:14 am
چودھری پرویز الہٰی پنجاب،میرعبدالقدوس بزنجو بلوچستان اسمبلی کے سپیکر منتخب
August 16, 2018

پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے مشترکہ امیدوار چوہدری پرویز الہی پنجاب اسمبلی کے  سپیکر منتخب ہوگئے ہیں۔انہوں نے دو سو ایک ووٹ لیے جبکہ ان کے حریف چوہدری اقبال نے 147 ووٹ حاصل کیے۔بعد میں سبکدوش ہونے والے سپیکر رانا محمد اقبال نے چوہدری پرویز الہی سے ان کے عہدے کا حلف لیا ۔

پاکستان تحریک انصاف کے سردار دوست محمد مزاری 187 ووٹ حاصل کر کے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر منتخب ہو گئے ہیں۔ وہ پاکستان تحریک انصاف اورپاکستان مسلم لیگ (ق) کے مشترکہ امیدوار تھے۔ان کے مخالف امیدوار مسلم لیگ نون کے وارث کلونے 159 ووٹ حاصل کئے۔بعد میں پنجاب اسمبلی کے سپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے ان سے حلف لیا۔بلوچستان عوامی پارٹی کے میر عبدالقدوس بزنجو بلوچستان اسمبلی کے سپیکر منتخب ہوگئے ہیں۔انہوں نے 39ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار جمعیت علمائے اسلام ف کے حاجی محمد نواز کاکڑ کو 20ووٹ ملے۔بعد میں سبکدوش ہونے والی سپیکر راحیلہ حمید درانی نے عبدالقدوس بزنجو سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔تحریک انصاف کے سرداربابرخان بلوچستان اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے ہیں۔انہوں نے 36 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے حریف بی این پی مینگل کے احمد نواز خان نے 21 ووٹ حاصل کئے ۔بعد میں اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو نے ان سے حلف لیا ۔