Wednesday, 24 April 2024, 06:06:35 pm
سرکاری سکیم کے عازمین حج کو مسجد نبوی کے انتہائی قریب رہائش فراہم کی گئی ہے،ڈائریکٹر حج
July 16, 2019

ڈائریکٹر حج مدینہ طارق رحمانی نے کہا ہے کہ سرکاری حج سکیم کے تحت عازمین حج کو مسجد نبوی کے انتہائی قریب رہائش فراہم کی گئی ہے۔

 ریڈیو پاکستان کے خصوصی نمائندے محمد اکرم خان کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستان حج مشن نے عازمین حج کو ان کی رہائشگاہوں پر حفظان صحت کے مطابق خوراک کی فراہمی کےلئے مربوط اقدامات کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر عمارت میں عازمین حج کی  رہنمائی کےلئے کم سے کم ایک رہنما چوبیس گھنٹے موجود ہے۔

ڈائریکٹر نے کہا کہ عازمین حج کی شکایات کے فوری ازالے کےلئے شکایت سیل چوبیس گھنٹے کام کررہا ہے۔

 طار ق رحمانی نے کہا کہ عازمین حج کے طبی مسائل کے حل کےلئے دو ڈسپنسریاں اور ایک ہنگامی ہسپتال بھی قائم کیا گیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.