Thursday, 25 April 2024, 08:50:07 am
صدر کا یورپی یونین کے ساتھ تجارتی حجم کو مزید فروغ دینے پر زور
July 16, 2019

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان، جی ایس پی پلس سکیم کو معیشت کی بہتری اور ملک کے اقتصادی ایجنڈے کے فروغ کےلئے تعمیری اقدام سمجھتا ہے۔

 آج اسلام آباد میں یورپی یونین کے سبکدوش ہونے والے  جین فرانکوس کوٹین سےباتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان حالیہ تجارتی حجم حقیقی مواقع سے ہم آہنگ نہیں، جسے مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

صدر نے دیہی ترقی، قدرتی وسائل کے انتظام، تعلیم اور انسانی وسائل کی ترقی میں یورپی یونین کے تعاون کو سراہا۔

 یورپی یونین کے سفیر نے دہشت گردی کے خاتمے میں پاکستان کے عوام کی قربانیوں کو سراہا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.